عوامی ہیلپ لائین تکمیل پاکستان ضلع گجرات کی ممبر سازی اور تنظیم سازی کے متعلق میٹنگ کا اہتمام کیا گیا

گجرات(جہانزیب اکرم)تعارفی میٹنگ عوامی ہیلپ لائین تکمیل پاکستان ضلع گجرات عوامی ہیلپ لائین تکمیل پاکستان کی ممبر سازی اور تنظیم سازی کے متعلق ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدرات ضلعی صدر فیصل حسین چیچیاں نے مرکزی آفس گجرات میں کی۔میٹنگ میں آئندہ کے لائحہ عمل کو زیر بحث لایا گیا،اور تنظیم کو فعال بنانے کے لیے مختلف اصول وضوابط طے پائے گئے اور نئے شامل ہونے والے ممبران کے


ممبرشپ فارم بھی آفس میں سائن کروائے گئے۔میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں ضلعی صدر گجرات فیصل حسین چیچیاں،ضلعی جنرل سیکریٹری میڈم عظمی منور صاحبہ،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری بابر ظہیر ،ضلعی ڈپٹی کوآرڈینیٹر محمد افضال،ضلعی یوتھ کوآرڈینیٹر عبداللہ،ضلعی سوشل میڈیا ہیڈ محمد علی بٹ،تحصیل گجرات سوشل میڈیا ہیڈ جہانزیب اکرم اور انجینئر محمد طیب مینجنگ ڈائریکٹر ایف ایس اوورسیز شامل ہیں میٹنگ میں مرکزی قیادت جناب محترم چیف آرگنائزر اقبال حسین جتوئی،مہر سمیع اللہ طارق ایڈووکیٹ صدر پنجاب، اور میڈیا ایڈوائزر محترمہ بشری وکیل صاحبہ و دیگر قیادت کی پالیسیوں کے مطابق کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا تعارفی میٹنگ کا آغاز تلاوت قران مجید سے کیا گیا اور آخر میں دعائے خیر بھی گی_

اپنا تبصرہ بھیجیں