جلالپورجٹاں کے علاقہ میں جائیداد کے تنازعہ میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں 2 افراد ہلاک جبکہ تھانیدار سمیت 2 زخمی ہو گئے

گجرات(عمران بھٹی سے) جلالپورجٹاں کے علاقہ میں جائیداد کے تنازعہ میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں 2 افراد ہلاک جبکہ تھانیدار سمیت 2 زخمی ہو گئے، بتایا گیا ہے کہ جلالپورجٹاں کے نواحی گاؤں نندوال میں کاشف بٹ گروپ اور احسان گروپ کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چلتا آرہا تھا کہ دونوں گروپوں کے درمیان آپس میں فائرنگ شروع ہو گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، فائرنگ کے نتیجہ میں ناصر مہر اور سجاول جاں بحق ہوگئے،




جبکہ تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے ای ایس آئی مظہر سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے، جنھیں فوری طبی امداد کے لئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے، وقوعہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم وقوعہ کا مقدمہ تاحال درج نا ہوسکا ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں