اوورسیز پاکستانیز کی خدمات کیلئے کمشنر ذوالفقار احمد گھمن کی سرپرستی میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن گجرانوالہ ڈویژن کو مثالی بنانے کیلئے ہر سطح پر ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں:ندیم اختر چوہدری

گجرات(جہانزیب اکرم)ندیم اختر چوہدری صدر( پی او اے ایف انٹرنیشنل) سعودی عرب اور سینئر نائب صدر (پنجاب پیس کونسل) گجرانوالہ ڈویژن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں میں کمشنر گجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن سے میٹنگ کے بعد پرسنل سٹاف آفیسر کمشنر و فوکل پرسن اوورسیز کمیشن ندیم بٹ سے باہمی گفتگو میں اوورسیز پاکستانیز کیلئے موجودہ اٹھاے گئے اقدامات سامنے آے جو ہم اوورسیز پاکستانیز کیلئے نہایت خوش آئند ہیں ، اوورسیز پاکستانیز کمیشن گجرانوالہ ڈویژن کو اوورسیز پاکستانیز کیلئے خدمات اور سہولیات کے اعتبار سے مثالی ڈویژن بنانے کیلئے پر عزم کمشنر گجرانوالہ ڈویژن نے اوورسیز کی خدمات کیلئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن گجرانوالہ ڈویژن کے الگ آفس اور سیل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

جس سے دینا بھر سے اوورسیز پاکستانیز براے راست 14۔10 فون نمبرز فیس بک واٹسپ و دیگر سوشل میڈیا ذرائع کے ذریعے 24 گھنٹے رابطہ کر سکیں گے۔اور زمین اور دیگر تنازعات کو 15 دنوں میں حل کیا جاے گا ۔اور زمین کے معاملات کو شفاف و محفوظ بنانے کیلئے اوورسیز زمین خریدنے سے پہلے ضلعی اوورسیز پاکستانیز کمیشن کو درخواست دیں گے پھر اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں متعلقہ ادارے چھان بین کر کے اوورسیز پاکستانیز کو مطلع کریں گے یہ زمین خریدنا چاہیے یا نہیں۔علاوہ ازیں کوئی بھی اوورسیز ملکی ترقی میں حصہ ڈالنے کیلئے اپنے گلی محلے گاوں میں سکول، گلی یا کوئی رفاہی ادارہ بنانا چاہتے ہوں تو انہیں گورنمنٹ زمین اور قانونی سپورٹ کرے گی یا ایک حصہ اوورسیز اور 2 حصے اور زمین گورنمنٹ دینے پر بھی سفارشات مرتب کی گئی ہیں ۔اوورسیز پاکستانیز کمیشن گجرانوالہ ڈویژن کے مختلف ممالک کے بڑے شہروں میں بروقت خدمات اور بہتر روابط کیلئے باصلاحیت و افعال کردار ادا کرنے والے اوورسیز کے نمائندے (ایمبیسیڈر ) مقرر کیے جائیں گے۔ہم کمشنر گجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن کے بے حد مشکور ہیں جو اوورسیز پاکستانیز کے درد کو سمجھ کر ان کے مسائل کے حل کیلئے بہترین قابل تعریف اور موثر اقدامات اٹھارہے ہیں۔ندیم اختر چوہدری صدر (پی او اے ایف انٹرنیشنل) سعودی عرب کا مزید کہنا ہے کہ ہم اوورسیز پاکستانیز کی خدمات کیلئے کمشنر ذوالفقار احمد گھمن کی سرپرستی میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن گجرانوالہ ڈویژن کو مثالی بنانے کیلئے ہر سطح پر ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں