گجرات پولیس تھانہ لاری اڈا کی منشیات فروشوں اور شیشہ سینٹروں کے خلاف کاروائیاں جاری

گجرات پولیس تھانہ لاری اڈا کی منشیات فروشوں اور شیشہ سینٹروں کے خلاف کاروائیاں جاری!
1کلو گرام سے زائد چرس،شیشہ نوشی کا سامان اور30000/-روپے کے قریب رقم وٹک برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس تھانہ لاری اڈا کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی پی اوگجرات عمرسلامت کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی پرویز اقبال گوندل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا SIبشارت حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے محلہ چاہ ترنگ سے منشیات فروش عظمیٰ بی بی زوجہ محمد اسحاق سکنہ غازی کھوکھر کو منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزمہ کے قبضہ سے 1200 گرام چرس اور رقم وٹک 2850/-روپے برآمد ہوئی جبکہ مکہ کالونی شیشہ سینٹر پر ریڈ کرکے ملزمان 1۔ارسلان نواز ولد محمد نواز سکنہ مکہ کالونی2۔میر حمزہ ولد ناصر اقبال سکنہ مکہ کالونی 3۔عبداللہ نوید ولد محمد نوید سکنہ محلہ رحمت پورہ کو گرفتار کر لیا اور شیشہ سینٹرسےحقے،فلیورزاوردیگر شیشہ نوشی کا سامان معہ رقم وٹک27150/-روپے برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔جنکی مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں