وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر تمام سیکرٹریز اپنے محکمہ جات میں ضلع و تحصیل کی سطح دورہ کر رہے ہیں اس سلسلہ میں آصف اقبال ڈپٹی سیکریٹری زکوٰۃ و عشر پنجاب نے دفتر ضلع زکوٰۃ و عشر کمیٹی گجرات کا دورہ کیا

گجرات(جہانزیب اکرم)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر تمام سیکرٹریز اپنے محکمہ جات میں ضلع و تحصیل کی سطح دورہ کر رہے ہیں اس سلسلہ میں آصف اقبال ڈپٹی سیکریٹری زکوٰۃ و عشر پنجاب نے دفتر ضلع زکوٰۃ و عشر کمیٹی گجرات کا دورہ کیا۔

انہوں نے چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر کمیٹی گجرات چوہدری بلال احمداور امجد جاوید صاحب ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر گجرات کے ہمراہ دفتر میں 03 لوکل زکوٰۃ کمیٹیوں کے تقریباً 24 مستحقین زکوٰۃ (گزارہ الاؤنس جنرل کی فزیکل ویرفیکشن کی۔ آصف اقبال ڈپٹی سیکریٹری زکوٰۃ و عشر پنجاب نے چوہدری بلال احمد چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر کمیٹی گجرات اور امجد جاوید صاحب ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر گجرات کی کارکردگی کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں