عوام کی خدمت کا مشن ورثہ میں ملا ہے۔ندیم اختر چوہدری

گجرات( جہانزیب اکرم) سنئیر نائب صدر پنجاب پیس کونسل گوجرانوالہ ڈویژن وصدر پی او اے ایف انٹرنیشنل سعودی عرب ندیم اختر چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا پریشان ہے،لوگوں کے کاروبار بہت متاثر ہوئے ہیں،

خاص کر متوسط طبقہ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے،ندیم اختر چوہدری نے کہا کہ لاک ڈاون میں پی او اے ایف انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے سعودی عرب میں مزدور طبقہ اور سفید پوش افراد کی بھرپور مدد کی،ندیم اختر چوہدری نے کہا کہ مجھے پنجاب پیس کونسل پنجاب گوجرانوالہ ڈویژن کا سنئیر نائب صدر بنا کر مجھ پر جو اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے انشا اللہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا ،انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا مقصد صرف عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے عوامی خدمت کا جذبہ ورثہ میں ملا ہے جو جاری رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں