ایم این اے چوہدری مونس الہی کے فنڈز اور سابق نائب ناظم مرزاعطاءمحمد کی خصوصی کاوشوں سے یوسی 8 میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا:مرزا رضوان عطاء

گجرات (حہانزیب اکرم) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی خصوصی ہدایت پر ایم این اے چوہدری مونس الہی

کے فنڈز اور سابق نائب ناظم مرزاعطاءمحمد

کی خصوصی کاوشوں سے یوسی 8 میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترقیاتی کاموں کی نگرانی مرزا عطاءمحمد کے صاحبزادے ڈپٹی کنویئنر تھانہ شاہین مرزا رضوان عطاء کر رہے ہیں۔

اس موقع پر مرزا رضوان عطاء کا کہنا تھا کہ اگر اہل علاقہ کو کام کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہو تو کام کو فوری طور پر روک دیا جائے۔ٹھیکیدار سے میعاری میٹریل کیساتھ کام لیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور ہے خدمت کا جذبہ ورثے میں ملا ہے جو جاری رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں