چوہدری عثمان عارف بجاڑ آف ہالینڈ نے اپنے گاؤں بجاڑ والہ سٹرییٹ لائٹ لگوا کر گاؤں والوں کو تحفہ دیاہے،چوہدری امتیاز احمد گجر

گجرات( جہانزیب اکرم) چوہدری عثمان عارف بجاڑ آف ہالینڈ نے اپنے گاؤں بجاڑ والہ سٹرییٹ لائٹ لگوا کر گاؤں والوں کو تحفہ دیاہے، جس پر پاک اوور سیز نے اس اعلیٰ کام کو سراہا ہے ممتاز سیاسی سماجی شخصیت پی او اے ایف جرمنی کے نائب صدر چوہدری امتیاز احمد گجر آف کوٹلی شاہ جہانیاں نے کہا چوہدری عثمان عارف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنے گاؤں بجاڑ والہ میں سٹریٹ لائٹ لگوائی ہیں،یہ گاؤں والوں کا ایک دیرینہ مسئلہ تھا جسے حل کر کے بہت بڑی نیکی کا کام کیا گیا ہے،دانش حیات بجاڑ والہ نے کہا کہ چوہدری عرفان عارف، چوہدری عثمان عارف بجاڑ والوں کو بہت بہت مبارکبار پیش کرتا ہوں اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے بجاڑ میں سٹریٹ لائٹ لگائیں یہ بہت اچھا کام ہے نیکی کے کام میں یہ خاندان پہلے بھی آگے آگے رہا ان کے والد محترم کے فلاحی کاموں سے لوگ باخوبی واقف ہیں دعا ہے اللہ تعالیٰ انہیں مزید اچھے کام کرنے کی توفیق دے،
محمد معظم بجاڑ والا اورسید نوید شاہ بجاڑ والہ نے بھی اس اقدام کی تعریف کی،اہل بجاڑ والہ نے گاؤں میں سٹریٹ لائٹ لگوانے پر چوہدری عثمان عارف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ چوہدری عارف مرحوم نے بھی اہل علاقہ کی بہتری کیلئے ہر وہ کام کیا

جس سے علاقہ کی ترقی ہو ان کے صاحبزادوں نے بھی اپنے والد کی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے اپنے علاقہ کی بہتری کیلئے ہی سوچا ہم دعا کرتے ہیں

کہ اللہ تعالیٰ چوہدری عارف مرحوم کے صاحبزادوں چوہدری عثمان عارف،چوہدری عرفان عارف کو مزید ترقی دے اور اپنے گاؤں کی بہتری کیلئے مزید اچھے کام کروانے کی توفیق دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں