کورونا: ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارت تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت کے حکام نے کورونا کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ ‏دی۔
ذرائع کے مطابق وزرائے تعلیم کانفرنس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں لہٰذا ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔
ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، صنعتیں اور کاروبار بند نہیں کرینگے: وزیراعظم
کچھ نہیں پتہ اسکول دوبارہ کب بند ہوجائیں: سعید غنی
پنجاب میں کورونا کیسز اور اموات بڑھنے لگیں، دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا امکان
پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی انتہائی کامیاب رہی، وزیراعظم
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں آٹھویں، نویں اور دسویں کے بورڈ امتحانات پرکوئی فیصلہ نا ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی اور موسم سرماکی کم سے کم تعطیلات یا ناکرنے کا فیصلہ صوبوں کے جغرافیہ پر منحصر ہوگا۔
واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے آغاز کے بعد این سی او سی نے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے جس کے تحت کاروباری مراکز، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کیے جارہے ہیں جب کہ شہریوں کو لازمی طور پر ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں