چیمہ میڈ کیئر ہسپتال کی تعارفی و دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر زکمیونٹی سمیت معززین شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مہمانوں کا استقبال ڈاکٹر تاثیراحمد چیمہ‘امتیاز محمود چیمہ نے کیا

گجرات(وقاص احسان) چیمہ میڈ کیئر ہسپتال کی تعارفی و دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر زکمیونٹی سمیت معززین شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مہمانوں کا استقبال ڈاکٹر تاثیراحمد چیمہ‘امتیاز محمود چیمہ نے کیا
شرکت کرنیوالوں میں ڈاکٹر اظہر چوہدری‘ ڈاکٹر ملک حیدر‘ ڈاکٹر فاروق بھدر‘ ڈاکٹر ایاز ڈی ایچ او‘ڈاکٹر شہزاد چوہدری‘ ڈاکٹر احسان الحق کوٹلہ‘ صدر پی ایم اے ڈاکٹر سعود افضل‘ صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر جنید ملک‘ سابق صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر احتشام الحق‘ ڈاکٹر زکی بٹ‘ ڈاکٹر امین گل‘ ڈاکٹر زاہد سلیم‘ ڈاکٹر طاہر رشید‘ ڈاکٹر صفدرحسین‘ ڈاکٹر وضاحت حسین وڑائچ‘ ڈاکٹر رفیع‘ ڈاکٹر غفور ملک‘ ڈاکٹر حسنین اشرف گوندل‘ ڈاکٹر محمد علی چیمہ‘ ڈاکٹر علی اظہر‘ چوہدری موسیٰ چیمہ‘ عبداللہ بٹ‘سابق صدر بار صابر علی چیمہ‘سابق ناظم چوہدری شجاع زیب جوڑا‘ سابق ناظم منظور ڈار‘ شیخ اجمل‘ چوہدری عدنان‘ چیف آفیسر محمود اقبال گوندل‘ چوہدری اشرف گوندل‘ چوہدری عمران افضل چیمہ‘ شیخ شہزاد‘شیخ جواد‘چوہدری انوار چیمہ سمیت دیگرینگ ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اسٹیج سکرٹری کے فرائض ڈاکٹر احتشام الحق(سابق صدر وائی ڈی اے) نے سرانجام دئیے اورہسپتال کا مختصر تعارف بھی کرایاڈاکٹر امین گل اور ڈاکٹر اظہر چوہدری نے انتہائی نگہداشت کی اہمیت اور ڈاکٹر تاثیر چیمہ کی اہلیت اور مہارت پر تاثیر حاصل گفتگو کی تقریب کے اہتمام پر ڈاکٹر احسان الحق نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا بعدازاں مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔25 سال سے شعبہ صحت میں خدمات سرانجام دینے والے امریکا سے کوالیفیڈ ڈاکٹر تاثیر احمدچیمہ انٹینسو کیئر یونٹ(انتہائی نگہداشت) کاشمار ضلع گجرات کے ماہر ترین اور سینئر ڈاکٹروں میں ہوتا ہے چیمہ میڈ کیئر ہسپتال بمقام بھمبر روڈہمایوں سٹریٹ بلمقابل کوٹھی میاں عمران مسعود میں مریضوں کوICU‘ ایمرجنسی‘ وینٹی لیٹر سمیت تمام جدید سہولیات میسر ہیں یادرہے کہ ڈاکٹر تاثیر چیمہ چند ماہ قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان اورافواج پاکستان کی طرف سے اسلام آباد میں کورونا اور دیگر متعدی امراض کیلئے قائم کردہ مخصوص ہسپتال آئی ایچ آئی ٹی سی ہسپتال میں بطوراعزازی طور پر چیف ایگزیکٹو آفیسر خدمات سرانجام دے چکے ہیں انکی قابلیت اور پیشہ وارانہ مہارت کی وزیراعظم عمران خان سمیت افواج پاکستان کے ماہر ڈاکٹربھی تعریف کرچکے ہیں این ڈی ایم کے چیئرمین جنرل افضل سمیت دیگر اعلی عہدیداران انکی مہارت کی برملا تعریف کرچکے ہیں چیمہ میڈ کیئر ہسپتال گجرات میں انشاء اللہ تعالیٰ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات میسر ہونگی

اپنا تبصرہ بھیجیں