چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی نئی تعمیر ہونیوالی بلڈنگ اور دی گجرات ڈسٹرکٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر کا افتتاح کردیا

گجرات:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی نئی تعمیر ہونیوالی بلڈنگ اور دی گجرات ڈسٹرکٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر کا افتتاح کردیاچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی زیر تعمیر بلڈنگ کے بارے سابق صدر بار چوہدری شمشاد اللہ ملہی‘ ایس ڈی او عمران چٹھہ‘ ٹھیکیدار چوہدری عمران افضل چیمہ نے بریفنگ دی اس موقع پر صدر بار بلال حسین گورسی سمیت دیگر بھی موجود تھے
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ججز بلاخوف انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں کورونا کی وجہ سے انکا کافی وقت ضائع ہوا ہے لہٰذا تمام ججز دن رات کام کرکے عوام کو انصاف کی فراہمی کی رفتار تیز کریں اچھا وکیل اور جج بننے کیلئے کتاب سے تعلق رکھنا بہت ضروری ہے اس سے فیصلے میں بہتری ہوتی ہے بینج اور بار ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں دونوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے انہوں نے کہا ہے کہ گجرات کے وکلاکے مسائل کے حل کیلئے جو میں کر سکا ضرور کرؤنگا کیونکہ جتنی عزت وقار مجھے یہاں ملا ہے وہ فراموش نہیں کرسکا گجرات کی جوڈیشنل اکیڈمی کو لاہور ہائیکورٹ کی جوڈیشنل اکیڈمی سے منسلک کراؤنگا تاکہ بہترین پروفیسر لیکچرا ر آن لائن گجرات میں وکلاء کو لیکچر دینگے۔صدر بار بلال حسین گورسی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے بہترین انقلابی اقدامات کیے ہیں جنہیں سنہری خروف میں لکھا جائیگا وکلاء کی بہتری اور وقار کیلئے بہترین اقدامات کیے جائینگے

اس موقع پرجسٹس فاروق حیدر‘ جسٹس اسجد جاوید گھرال‘آر پی او گوجرانوالہ ریاض نذیر گاڑا‘ڈی پی اوگجرات عمر سلامت‘ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ‘صدر ڈسٹرکٹ بار بلال گورسی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
رپورٹ: وقاص احسان

اپنا تبصرہ بھیجیں