عامر الیکٹرونکس کی پانچویں برانچ ہریہ والا چوک کا شاندا ر افتتاخ پیر سید حبیب اللہ شاہ آستانہ عالیہ گھمکول شریف کوہاٹ نے اپنے دستے مبارک سے فیتہ کاٹ کرکیا

گجرات( وقاص احسان) عامر الیکٹرونکس کی پانچویں برانچ ہریہ والا چوک کا شاندا ر افتتاخ پیر سید حبیب اللہ شاہ آستانہ عالیہ گھمکول شریف کوہاٹ نے اپنے دستے مبارک سے فیتہ کاٹ کرکیا مہمانوں کا استقبال چیف ایگزیکٹو مہر عبدالرحمن‘ مہر عبدالرزاق‘ مہر عبدالشکور‘ مہر عامر وقاص نے کیا افتتاحی تقریب میں چوہدری افتخار احمد چیچی‘ کاشف حسین بٹ‘ انسپکٹر ریاض سانگا‘ چوہدری افتخار ملہی‘ سابق چیئرمین مہر امجد ٹھمکہ نافریاں‘ حاجی اشفاق(سعود ی عرب)‘ حاجی اسلم جاوید‘ مہر نواز‘ مہر جاوید(سمیر الیکٹرونکس)‘ مہر رضوان‘ چوہدری احسان اللہ باگڑی‘ چوہدری عمر باگڑی‘ مہر بابر شہزاد‘ مہر سعید‘ مہر شہباز‘صحافیوں میں سید عرفان جعفری‘ وقاص احسان‘رانا نذیر‘ علی بھٹی‘ ابوبکر سیٹھی سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں پیر سید حبیب اللہ شاہ نے مہر محمد صدیق‘ مہر عبدالرحمن کے ہمراہ پانچویں برانچ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور کاروبار میں خیروبرکت کیلئے خصوصی دعا کروائی عامر الیکٹرونکس میں افتتاحی تقریب کے موقع پر محفل نعت کا خصوصی انتظام بھی کیا شہریوں کی طرف سے بھرپور پذیرائی کی گئی

چیف ایگزیکٹو عامر الیکٹرونکس مہر عبدالرحمن نے کہا ہے کہ اس علاقہ کی عوام کے پر زور مطالبے پر اللہ کے فضل وکرم سے عامر الیکٹرونکس کی پانچویں برانچ ہریہ والا کا افتتاح کردیا گیا اس برانچ میں الیکٹرونکس کی تمام اشیاء آسان قسطوں اور کیش پر خریدی جاسکتی ہیں انشاء اللہ ضلع گجرات کے ہر علاقہ میں برانچز کھولی جارہی ہیں عوام کی طرف سے ہم پر اعتماد ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں