جس پاکستان کا تصور ہم کرتے ہیں وہ یہاں نظر آرہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب میں نے میانوالی میں نمل یونیورسٹی بنانے کا ارادہ کیا تو سب نے کہا کہ دیہات میں پرائیوٹ یونیورسٹی نہیں صرف سرکاری یونیورسٹی بن سکتی ہے.

لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ ایسا لگا کہ آگے نہیں جاسکتے کوئی دیوار آگئی لیکن اگر ادارے مضبوط اور خواب بڑھے ہوں تو تمام مشکلات سے مقابلہ کرنے کی قابلیت اور صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔

مزیدپڑھیں: وزیراعظم نے راوی اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا افتتاح کردیا

تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز جبکہ وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اراکین اور دیگر عہدیدار موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں