امریکا-بھارت مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کا ‘غیر متعلقہ’ حوالہ مسترد

دفتر خارجہ نے امریکا اور بھارت کے مشترکہ انسداد دہشت گردی ورکنگ گروپ اور ڈائیلاگ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان کے بارے میں ‘غیر متعلقہ حوالے’ کو مسترد کردیا۔

دونوں ممالک کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کو اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کی یقین دہانی کرانے کے لیے اقدامات کرنے کی ‘فوری ضرورت’ کی نشاندہی کی گئی تھی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ‘مشترکہ بیان میں پاکستان کے ناقابل قبول حوالے پر ہمارے سنگین خدشات اور اسے مسترد کرنے کے بارے میں امریکا کو آگاہ کردیا گیا ہے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں