چئیر مین اوور سیز کمیشن چوہدری عدیل ارشد کی زیر صدارت او پی سی کا اجلاس منعقد ہوا

گجرات (راجہ شہزاد علی سے) ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کے تبادلے کے بعد ان کے چارج چھوڑنے سے پہلے چئیرمین opc چوھدری عدیل ارشد کے یورہ کے دورہ کے بعد وطن واپسی پر ضلع گجرات کے تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کے لئے OPC کی میٹنگ میں اھم فیصلے کئے گئے ھیں اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے چئیرمین چوھدری عدیل ارشد کی زیر صدارت اجلاس DC کمپلیکس میں منعقد ھوا جس میں dcگجرات ڈاکٹر خرم شہزاد ۔ اے سی گجرات محمد جمیل اے سی کھاریاں فیصل عباس تحصیلداروں سمیت فوکل پرسن OPC وقار خان اور PROٹوDPOاسد گجر اورOPC کے ممبران نے شرکت کی اجلاس میں تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے حکمت عملی تشکیل دی گئی اور پینڈنگ اوورسز درخواستوں کو فوری نمٹانے کے احکامات جاری کئے گئے OPCکے چئیرمین چوھدری عدیل ارشد نے میٹنگ کے دوران کہا بطور چئیرمین OPCمجھے جو اھم زمہ داری سونپی گئی

اسے احسن طریقہ سے نبھایا ھے ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کے ساتھ مل کر الحمداللہ ایک سال کے دوران تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ھیں dcگجرات ڈاکٹر خرم شہزاد DPOگجرات توصیف حیدر ا کے ساتھ ملکر ضلع گجرات کے8 لاکھ تارکین وطن کو انکی دھلیز پر انصاف فراھم کیا اور ان کی داد رسی کی گجرات سے تبدیل ھونے والے دونوں ضلعی افسران ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد اور ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی تعیناتی یادگار رھی ھے انکی عوام دوست پالیسیوں کو گجرات کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے opc عہدیداران اور ممبران کی طرف سے گجرات سے تبدیل ھونے والے ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد اور ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی اوورسیز کے مسائل کے حل کے لئے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں