نو،دس محرم کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمر اکبر گھمن کی زیرقیادت ضلع بھر کے آفیسر ز اور ریسکیو اہلکاروں نے ڈیوٹی سر انجام

گجرات(جہانزیب اکرم)نو،دس محرم کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمر اکبر گھمن کی زیرقیادت ضلع بھر کے آفیسر ز اور ریسکیو اہلکاروں نے ڈیوٹی سر انجام دی ۔ ڈی ای او عمر اکبر گھمن نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا، نو، دس محرم کے موقع پر 100 سے زیادہ ریسکیو اہلکا روں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔ اس دوران ضلع بھرمیں ریسکیواہلکاروں نے1861 ماتمی حضرات کو ابتدائی طبی امداد دی۔ جبکہ 05 شدید زخمی افراد کوہسپتال شفٹ کیا۔ ضلع بھرمیں نو، دس محرم کے بڑے اجتماعات جلوسوں،مجالس پر ریسکیو ایمبولینسز اور فائیر وہیکلز موجودرہی۔آخر میں ڈسٹرکٹ آفیسر عمر اکبر گھمن نے ریسکیو اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دینے پرشاباش دی

اپنا تبصرہ بھیجیں