بھمبھر سڑک پر ڈسپوزل کے سامنے کوڑے کے ڈھیر جو راہگیروں کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہے تھے، ان کو فوری طور پر ہٹوا دیا گیا ہے

بھمبھر سڑک پر ڈسپوزل کے سامنے کوڑے کے ڈھیر جو راہگیروں کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہے تھے، ان کو فوری طور پر ہٹوا دیا گیا ہےکوارڈینیٹر بلدیہ شبیر احمد بھٹی نے کہا کہ شہر بھر کی صفائی ستھرائی کے بعد روزانہ کی بنیاد پر اٹھائی جانے والی گندگی کو بر لب بھمبھر پھینکا جاتا تھا جو حالیہ ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے سڑک پر پھیل رہی تھی جس کی وجہ سے راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کو سینٹری انسپکٹر علی نادر چوہدری علی نادر چوہدری نے اپنی نگرانی میں سارا دن بھمبھر بند پر کھڑا ہو کر گندگی اور کوڑے کے ڈھیر کو سڑک سے ہٹوا کر سڑک کے کنارے خار دار تار لگوا دی جس دے سڑک کی حد بندی ہونے کی وجہ سے اب گندگی سڑک پر نہی پھیلے گی، شبیر احمد بھٹی نے کہا میں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خاور جاوید گجر کے ہمراہ وزٹ کر کے کام کا جائزہ لیا اور سینٹری انسپکٹر علی نادر چوہدری کو سڑک پر پھیلی گندگی کو اٹھوا کر بہترین صفائی ستھرائی کروانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شاباش دی،
سڑک پر پھیلی گندگی کی صفائی ستھرائی کروانے اور سڑک کنارے خاردار تار لگوا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی آمدورفت میں آسانی پیدا ہونے پر اہل علاقہ نے میونسپل کمیٹی انتظامیہ کو خراج تحسین کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں