پر یس کلب لالہ موسیٰ کی تقریب حلف برداری بلدیہ میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی

لالہ موسیٰ( اشفاق صدیقی) لالہ موسیٰ پر یس کلب لالہ موسیٰ کی تقریب حلف برداری بلدیہ میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی ،تقریب کی صدرات صدر لالہ موسیٰ پر یس کلب لالہ موسیٰ جمیل احمد طاہر نے کی، تقریب کے مہمانان خصوصی پاکستان تحریک انصاف ڈنمارک کے راہنما چوہدری محمد افضل گجر ڈمیان ، پروفیسر ڈاکٹر عابد نذیرچوہدری ( نواز شریف میڈیکل کالج گجرات )تھے ۔مہمانا ن اعزاز چوہدری پرویز اقبال ڈمیان ، چوہدری علی حمزہ ڈمیان، ہادی عثمان شاہ گجرات ،راہنما جماعت اسلامی لالہ موسیٰ ڈاکٹر عرفان احمد صفی ، شبیر احمد بھٹی ( کوارڈی نیٹربلدیہ لالہ موسیٰ ) ، چوہدری عمران اشرف پسوال گجر( تحصیل صدر پی پی پی یوتھ ونگ کھاریاں) ، چوہدر ی بنارس گجر آف بدوکالس ، علی عمران بھٹی سابق کونسلر بلدیہ ،تھے ، تقریب کی نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری لالہ موسیٰ پریس کلب لالہ موسیٰ سید اظہر محمود شاہ نے سرانجام دیئے، تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا، عقید ت کے پھول بارگار رسول مقبول ﷺ مبشر بٹ نے پیش کئے،مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عابدنذیر چوہدری نے منتخب عہدیداروں سے حلف لیا،حلف اٹھانے والوں میں سرپرست اعلیٰ مہرغفاراحمد،سرپرست محمدعظیم بٹ،چیئرمین منشاءبٹ،صدر جمیل احمدطاہر،جنرل سیکرٹری سیداظہرمحمود،سینئرنائب صدر وقاص احمدبھٹی، نائب صدر حاجی تاج محمدنسیم،نائب صدر محمودسبحانی،نائب صدر اشفاق صدیقی،نائب صدر شیخ محمدحسین آغاخانی ،چیئرمین مجلس عاملہ مہرشفقت نذیر،وائس چیئرمین شفاقت علی مرزا،وائس چیئرمین مجاہدنوری ،وائس چیئرمین ندیم اللہ بٹ، وائس چیئرمین مبشربٹ، ایڈیشنل سیکرٹری عابدحسین بٹ ،فنانس سیکرٹری محمدشہبازگولڑوی،سیکرٹری تقریبات ملک آصف رضا،سیکرٹری اطلاعات ونشریات مہرساجدحسین ، ممبران میں محمدیاسین بٹ ،جاویداقبال ،چوہدری ناظم سوہل ،سیدقنوزالقادربخاری،ملک شفیق بوٹا شامل تھے،قبل ازیں معززمہمانوں کاتقریب حلف برداری میںآمدپر والہانہ استقبال کیاگیا۔لالہ موسیٰ پریس کلب لالہ موسیٰ کی سالانہ حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری محمد افضل گجر ڈمیان ( راہنما تحریک انصاف ڈنمارک ) نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتا ہے اس کی نظر سے معاشرے کی کوئی برائی بچ نہیں سکتی،لالہ موسیٰ پریس کلب لالہ موسیٰ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوکر دلی خوشی ہوئی ہے ،آئندہ بھی لالہ موسیٰ پریس کلب کی طرف سے جب بھی یادکیاگیا میں حاضر ہوجاﺅں گا،پروفیسرڈاکٹر عابدنذیر چوہدری نے کہاکہ لالہ موسیٰ کی جہاں کاروباری ،سیاسی ودیگرحوالوں سے اپنی پہچان ہے اسی طرح صحافت کے میدان میں بھی لالہ موسیٰ کااپناالگ مقام ہے ،میری انتہائی خوش قسمتی ہے کہ آج میں ان سے حلف لے رہاہوں ،لالہ موسیٰ پریس کلب کے تمام ممبران ،عہدیداران مثبت اور معیاری صحافت کوفروغ دے رہے ہیں اور یہ ساری ٹیم ورکنگ اور محنتی صحافیوں پر مشتمل ہے ،سابق ناظم چوہدری عرفان احمدصفی نے کہاکہ لالہ موسیٰ پریس کلب کی تقریب حلف برداری خوش آئندہے اور اس سے اچھی روائت قائم ہوئی ہے ،ایسی تقریبات کاہوناانتہائی ضروری ہے ،ہم لالہ موسیٰ پریس کلب لالہ موسیٰ کی کابینہ کومبارکباددیتے ہوئے یقین دلاتے ہیں کہ ہمارابھرپور تعاون ان کے ساتھ ہے ،کوارڈی نیٹر بلدیہ لالہ موسیٰ حاجی شبیراحمدبھٹی نے کہاکہ صحافت اور سیاست کاچولی دامن کاساتھ ہے ہم دل وجان کے ساتھ لالہ موسیٰ پریس کلب کے ساتھ ہیں،صدر پیپلزیوتھ آرگنائزیشن تحصیل کھاریاں چوہدری عمران اشرف گجر نے کہاکہ لالہ موسیٰ پریس کلب کے تمام عہدیداروں کو مبارکباددیتے ہوئے اس توقع کااظہارکرتاہوں کہ صدر لالہ موسیٰ پریس کلب جمیل احمدطاہرکی قیادت میں تمام ٹیم حسب معمول مثبت اور معیاری صحافت کیلئے کوشاں رہے گی ،صدر لالہ موسیٰ پریس کلب جمیل احمدطاہر نے کہاکہ لالہ موسیٰ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے لالہ موسیٰ کے مسائل اجاگر کررہے ہیں اور کرتے رہینگے ،انہوں نے کہاکہ ہمارامشن مثبت صحافت کافروغ ہے لالہ موسیٰ پریس کلب کاماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ سنسنی خیزی کے بجائے اصل اور سچی خبر کو ترجیح دی ہے ،انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معززمہمانوں کاشکریہ اداکیا،سرپرست اعلیٰ پریس کلب مہرغفاراحمدنے کہاکہ ہم لالہ موسیٰ پریس کلب کے تمام ممبران صاف ستھری صحافت کے فروغ میں اپناکردار اداکررہے ہیں اور تمام ساتھی اپنے فرائض احسن اندازمیں اداکررہے ہیں،سابق صدر لالہ موسیٰ پریس کلب جاویداقبال نے کہاکہ لالہ موسیٰ کے مسائل کو اجاگر کرناہمارافرض ہے اور ہم اپنے فرض سے کبھی غافل نہیں رہے ،ہماراہر ممبر اور عہدیدار صاف ستھری صحافت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ،سرپرست پریس کلب محمدعظیم بٹ نے کہاکہ تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے مشکور ہیں انشاءاللہ لالہ موسیٰ پریس کلب کی منتخب کابینہ شہریوں کی توقعات پرپورااترے گی ،جنرل سیکرٹری سیداظہر محمود نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ صحافت میں مثبت کرداراداکیاہے آئندہ بھی لالہ موسیٰ کے مسائل اجاگرکرنے کیلئے اپنابھرپورکرداراداکرتے رہیں گے ۔
۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں