پاک-انگلینڈ دوسراٹیسٹ، بارش کے باعث آخری روز کھیل میں تاخیر

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ مسلسل بارش سے متاثر ہورہا ہے اور آخری روز بھی کھیل مقررہ وقت پر شروع نہ ہوسکا۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں 4 دنوں میں صرف 96.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا اور پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 236 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

مزید پڑھیں:دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کے پہلی اننگز میں 236رنز، انگلینڈ کی ایک وکٹ گرگئی

گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے اوپنر روری برنس کو ایک رن پر آؤٹ کردیا تھا جس کے بعد انگلینڈ نے 5 اوورز بیٹنگ کی تھی۔

تحریر جاری ہے‎

انگلینڈ نے بارش کے باعث چوتھے روز کاکھیل قبل از وقت ختم کرنے سے پہلے ایک وکٹ پر 7 رنز بنائے تھے۔

ڈوم سبلے 2 اورزیک کراؤلی 5رنز بنا کر کھیل رہے تھے لیکن کھیل کو مقامی وقت کے مطابق 3:51 پر ختم کردیا گیا تھا۔

امپائروں کو بھی خراب روشنی سے متعلق اصولوں پر سختی کرنے پردنیا بھر میں تنقید کا بھی سامنا ہے۔

قبل ازیں پاکستان نے چوتھےروز اپنی اننگز ختم کی تھی اور 236 رنز بنائے تھے، جس میں محمد رضوان کی ذمہ دارانہ 72 رنز کی اننگز شامل تھی جنہوں نے آخری وکٹ میں نسیم شاہ کے ساتھ جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

تحریر جاری ہے‎

اوپنر عابد علی نے اظہر علی کے ساتھ ٹیم کی بڑی شراکت بنائی اور 60 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں:ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا تیسرا دن بارش کی نذر ہوگیا

بابراعظم نے بھی مشکل وکٹ پر 47 رنز بنائے جبکہ اظہرعلی نے 20 رنز بنائے تھے، ان کے علاوہ دیگر بلے باز دوہرے ہندسے کو بھی عبور نہیں کرپائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے شان دار باؤلنگ کی تھی جبکہ انہیں پہلے میچ میں یاسر شاہ سے بدزبانی پر جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔

تحریر جاری ہے‎

اسٹورٹ براڈ نے پاکستان کے 4 بلے بازوں کو آؤٹ کیا اور اپنی ٹیم کے کامیاب باؤلر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں