ملک بھر میں نادرا دفاتر عوام کیلئے کھول دیے گئے

لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے بند رہنے والے دفاتر آج سے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔نادرا ہدایت کے مطابق دفاتر پیر سے جمعرات صبح 10 سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے اور جمعے کو دفتری اوقات صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔شہری دفاتر پر آنے سے پہلے معلومات کے لیے نادرا سینٹر 7000 پرکال ضرورکریں، نادرا دفاتر میں داخلے کے لیے ماسک، سینی ٹائزر اور دیگر حفاظتی اقدامات لازمی ہیں اور دفاتر کے اندر اور باہر دی گئی ہدایات پر عمل اور حفاظتی دوری رکھنا بھی لازمی ہے۔نادرا ملازمین کو بھی دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کے استعمال کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نادرا کا ملک بھر میں پیر سے دفاتر کھولنے کا اعلان ملک بھر میں نادرا کے دفاتر 4 مئی سے کھولنے کا فیصلہ ثانیہ نشتر نے این سی او سی اجلاس میں نادرا دفاتر کھولنے کا معاملہ اٹھادیا لاہور میں نادرا کا دفتربند، شناختی کارڈ بنانے کا عمل معطل نادرا دفاتر کھولنے سے قبل اسلام آباد کے دفاتر میں شہریوں کو بلا کر حفاظتی اقدامات کی پریکٹس بھی کروائی گئی تھی۔ نادرا کے مطابق ستمبر 2019 سے 30جون 2020 تک زائد المیعاد شناختی کارڈ کی مدت جولائی 2020 تک بڑھائی جا چکی ہے۔نادرا کا کہنا ہے کہ فی الحال نئی رجسٹریشن اور بائیو میٹرک تصدیق والے شہریوں کو ترجیح دی جائے گی جب کہ شہری شناختی کارڈ کی وصولی کے لیے 15 مئی کے بعد رجوع کریں۔
کراچی میں میگا سینٹر سمیت دیگر نادرا دفاتر آج سے کھولے جا چکے ہیں،

نادرا دفاتر کھلتے ہی شہریوں کی قطاریں لگ گئیں لیکن دفاترکے باہر پولیس اہلکاربھی تعینات ہیں، نادرا دفاتر آنے والے شہریوں کے جسم کا درجہ حرارت بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ادھر لاہور میں کے میگا سینٹر کے باہر بھی سماجی فاصلے رکھنےکی ہدایات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، خواتین و مرد کی لمبی قطاروں میں کورونا سے بچاؤ کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر نے نادرا دفاتر کھولنے کی سفارش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں