پی سی بی کا کورونا کیلیے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم کا عطیہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم عطیہ کردی۔
پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں اور ملازمین نے اپنی تنخواہوں سےکچھ حصہ فنڈ میں عطیہ کیا اور ملازمین کی جانب سے عطیہ کی جانے والی رقم کے برابر بورڈ نے بھی عطیہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہےکہ ہم پرامید ہیں کہ حکومت اس وبا پرقابو پانے میں کامیاب ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ فہمیدا مرزا نے کہا ہےکہ پی سی بی نے وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کیا، امید ہےکہ اجتماعی مقاصد کےاصول میں پی سی بی تعاون جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں