گجرات کے علاقہ چوپالہ میں آرمی کاتربیتی طیارہ گر کا تباہ دو جوان شہید ہو گئے

گجرات(شعیب اکرم)پاک فوج کا تربیتی طیارہ گجرات تھانہ صدر کے علاقہ چوپالہ میں گرتباہ۔ایک پائلٹ موقع پر شہید جبکہ دوسرا زخمی جوان ہسپتال میں جا کر دم توڑ گیا پائلٹ میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان شہید‘ پاک آرمی کا تربیتی طیارہ مشتاق معمول کی ٹریننگ کے دوران گجرات کے قریب گاؤں چوپالہ میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں انسٹرکٹر میجر عمر اور تربیت پانے والے لیفٹیننٹ فیضان شہید ہو گئے ہیں۔طیارہ کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاؤں چوپالہ کی آبادی والے علاقہ کے عین اوپر تھا مگر پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جان کی پروا کئے بغیر آبادی کو بچانے کیلئے طیارے کا رخ کھیتوں کی طرف کر لیا طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا،شہید ہونے والے میجر عمر کا تعلق گجرات کے گاؤں چوپالہ سے تھا جبکہ تربیت پانے والے لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار چکوال سے تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق انجن بند ہونے کے باعث طیارے سے عجیب آوازیں اور کالا دھواں نکل رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں