دی ارقم اسکولز داؤد کیمپس میں شاندار تقریب تقسیم انعامات مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی

دی ارقم اسکولز داؤد کیمپس میں شاندار تقریب تقسیم انعامات مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیئےگئے تقریب میں سٹوڈنٹس اور ان کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی

تقریب کے مہمانان خصوصی طارق جاوید چوہدری فاران گروپ آف کالجز ۔نامور ماہر تعلیم سماجی رہنما اور انسان دوست شخصیت پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم کھوکھر پنجاب اسکول نادر کیمپس ۔سید ذوالقرنین حیدر کاظمی ۔مرزا محمد رئیس چیئرمین زکواة کمیٹی یوسی 8 ڈاکٹرعامر دیگر تھے ۔مہمانوں کا استقبال بچوں نے گلدستے پیش کرکے کیا ۔اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں
دی ارقم اسکولز داؤد کیمپس کی پرنسپل سیدہ عالیہ نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا بچوں کو دینی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دیں انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے مذہب سے دور ہٹ کر ہیں آج ہم مختلف تکالیف کا شکار ہیں نئی نسل کو مذہب سے لگاؤ پیدا کرنا چاہیے ہم اپنے سکول میں بچوں کی مذہبی تعلیم کردار سازی اور تربیت پر خصوصی توجہ دیتے ہیں
طارق جاوید چوہدری فاران گروپ آف کالجز ۔ڈاکٹر محمد اعظم کھوکھر ۔محمد بلال وائس پرنسپل پنجاب سکول ۔مستقیم توفیق۔ زمرد اعجاز۔ سر کاشف نے بچوں میں انعامات تقسیم اور دی ارقم سکولز کی شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا کے مہمانان خصوصی نے بیسٹ ٹیچرز کو خصوصی انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا ۔
بی ارقم سکول داؤد کیمپس کی طرف سے مہمان حصوصی کو یادگار تحائف خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔تقریب انتہائی شاندار رہی ۔تقریب کے اختتام پر سینئر صحافی اور میڈیا ایڈوائزر آل پنجاب سکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن محسن بشیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آل پنجاب پرائیویٹ سکول اینڈ کالج ایسوسی ایشن طارق چوہدری کی زیر سرپرستی اور قائد محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم کھوکھر کی زیرقیادت مسائل کے حل کے لیے مخلصانہ طور پر کو ش ں ہیں پرائیویٹ سیکٹر کے مسائل حکو مت کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے چاہیے دی ارقم سکول کے کامیاب طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی مختلف ڈش سے تواضع کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں