اپیکس کالج گجرات میں اسکالرشپ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

اپیکس کالج گجرات میں اسکالرشپ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا اس سلسلہ میں ایک عظیم الشان تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر کے معز ز اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی مہمانوں کا استقبال ڈائریکٹر اپیکس کالج حاجی محمد ارشد پرنسپل ایپ۔کس کالج سیدکامران امجد۔ ایڈمن ایپکس کالج ڈاکٹر راوف۔ مارکیٹنگ مینجر زمرد اعجاز۔ محسن ارشد اور دیگر سٹاف نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے کیا۔ مہمانان خصوصی ایس ایس پی سید غلام مصطفی گیلانی۔ ڈی ایس پی شاہد نواز۔ چوہدری عمران اللہ گورالہ۔ چوہدری تسلیم احمد۔ سید حسنین حیدر زیدی۔ فیڈرل منسٹر چوہدری لیاقت عباس بھٹی و دیگر تھے ۔پر وقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔اس کے بعد ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیئےگئے طلباء نےمختلف موضوعات پر تقاریر کیں۔ ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کر کے حاضرین سے داد حاصل کی


اسکالرشپ ٹیسٹ میں 4,312 بچوں نے حصہ لیا۔
اسکالرشپ ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن کیتھیڈرل ماڈل ہائی سکول کے ہونہار طالب علم محمد علی نے حاصل کی
دوسری پوزیشن میونسپل ماڈل ہائی سکول گجرات کے طالب علم عبدالوہاب نے حاصل کی
تیسری پوزیشن مسلم گرائمر ہائی سکول شانیال جاوید نے حاصل کی اس کے علاوہ دیگر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گی
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اپیکس کالج اور مختلف سکولوں کے اساتذہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے
اسکالرشپ ٹیسٹ کو کامیاب بنانے والے اسٹوڈنٹس اور مارکیٹنگ اسٹاف میں بھی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے
تقریب کے اختتام پر مہمانان خصوصی ایس ایس پی سید مصطفی گیلانی۔ ڈی ایس پی شاہد نواز اور فیڈرل منسٹر چوہدری لیاقت عباس بھٹی کو سوینئر پیش کئے گئے
اس موقع پر محسن بشیر۔ ماہر تعلیم طاہراسلام۔ ابرار گلزار۔ڈائریکٹر رافیعہ ماڈل ہائی سکول مسز رضوانہ محسن ۔پرنسپل گورنمنٹ اسکول کٹھالہ مس فرحندہ اور دیگر معزز شخصیات موجود تھِیں۔ تقریب انتہائی شاندار رہی اپیکس کالج نے ہر طرف خوشیاں بکھیر دیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں