بلاول بھٹواورشہبازشریف کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اورصدرمسلم لیگ (ن) شہبازشریف آج ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری اورصدرمسلم لیگ (ن) شہبازشریف آج ملاقات کریں گے۔ بلاول اورشہبازشریف کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ سمیت قومی اسمبلی کے اجلاس اورگرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں جماعتوں کے قائدین دھرنے سے بچنے کیلئے درمیانی راستہ تلاش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے اس بات پراتفاق کیا ہے کہ حکومت کے خلاف فائنل کال دینے کا ابھی وقت نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں